اوورسیزپاکستانیزکمیشن پنجاب کے وفد کی قونصل جنرل حسن افضل خان سے ملاقات

0

او پی سی پنجاب کے وفد میں چیئرپرسن فرزانہ چغتائی اور یو اے ای کے کوآرڈینیٹر ملک شبیر احمد اعوان شامل تھے

اوورسیز پاکستانیز ترسیلات زر کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں

پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں

دبئی (طاہر منیر طاہر) اوورسیزپاکستانیزکمیشن پنجاب کے وفد نے پاکستان قونصلیٹ دبئی میں قونصل جنرل حسن افضل خان اور پریس قونصلر شازیہ سراج سے ملاقات کی، او پی سی پنجاب کے وفد میں چیئرپرسن او پی سی فرزانہ چغتائی اور او پی سی یو اے ای کے کوآرڈینیٹر ملک شبیر احمد اعوان شامل تھے۔

قونصل جنرل سے ملاقات کے دوران او پی سی کے متذکرہ دونوں عہدیداران نے کہا کہ ہم سب نے مل جل کرپاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کے لئے کام کرنا ہے اور مثبت طریقے سے لوگوں کی رہنمائی کرنی ہے۔

اوورسیز پاکستانیز ترسیلات زر کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، او پی سی کے عہدیداران نے قونصل جنرل سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ ہم پاکستانی اب یہاں بزنس کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں تا کہ ہم پاکستان کو زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ بھجوا سکیں۔

وفد کے ارکان نے کہا کہ پاکستان کے ہر مشکل وقت میں یو اے ای کی حکومت نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے جس پر ہم حکومت امارات کے ممنون و مشکور ہیں، ہمیں بھی چاہیے کہ یو اے ای کی مزید ترقی اور خوش حالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

پاکستان کے بعد یو اے ای ہمارا دوسرا گھر ہے لہٰذا ہمیں اس گھرکا بھی خیال اپنے گھر کی طرح رکھنا چاہیے، امارات میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!