سرمایہ کاری کا فروغ،سعودی عرب کی جانب سے انوسٹر وزٹ ویزہ جاری کرنے کا اعلان

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے انوسٹر وزٹ ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے دنیا بھر سے کاروباری افراد باآسانی ویزے کا حصول کرکے کاروباری سرگرمیوں کو بڑھا سکیں گے۔

سعودی عرب کی وزارت سرمایہ کاری نے وزارت خارجہ کے تعاون سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے انوسٹر وزٹ ویزا شروع کرنے کا اعلان کیا ہے کاروباری افراد اس ویزے کا حصول سعودی وزارت خارجہ کے ای ویزہ پورٹل کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے سعودی سرمایہ کاری کے وزیر خالد الفالح کا کہنا ہے کہ اس سے دنیا بھر کے کاروباری افراد سعودی عرب کی تجارتی اور سرمایہ کاری مارکیٹ سے فوائد حاصل کر سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!