جی ایم اعوان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر منتخب، تقریب کا انعقاد

0

ریاض (وقار نسیم وامق) مسلم لیگ ن سعودی عرب یوتھ ونگ کی ایگزیکٹو باڈی سمیت تمام ریجنل باڈیز کی تشکیل نو مکمل ہونے کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں لیگی عہدیداروں اور ورکرز نے شرکت کی اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نومنتخب صدر جی ایم اعوان کو مبارکباد پیش کی۔

دارالحکومت ریاض کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کی صدارت پی ایم ایل این کے سرپرست اعلی ڈاکٹر محمود احمد باجوہ نے کی جبکہ اعزازی مہمانان گرامی میں سنئیر نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب محمود الحق ڈوگر، سنئیر رہنما محمد اصغر چشتی تھے۔

اس موقعہ پر اپنے صدارتی خطاب میں یوتھ ونگ کے نومنتخب صدر جی ایم اعوان کا کہنا تھا کہ وہ میاں نوازشریف سمیت دیگر تمام قیادت کے مشکور ہیں جنھوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسکے مطابق کام کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔

جی ایم اعوان کا مزید کہنا تھا کہ یوتھ ونگ ن لیگ کا ہراول دستہ ہے اور اوورسیز پاکستانی ن لیگ کی پالیسیوں اور میاں نوازشریف کی قیادت پر پورا یقین رکھتے ہیں اس لیے ہمیں مزید متحرک اور فعال کردار ادا کرتے ہوئے اپنے ان ووٹرز اور سپوٹرز کو منظم بنانا ہے تاکہ وہ آئندہ الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میاں نوازشریف واحد ایسا سیاسی لیڈر ہے جو پاکستان کی ترقی کا وژن رکھتا ہے جس پر عوام اعتماد کرتی ہے مگر مخالفین نے ہر ہربہ آزما لیا مگر آج میاں نوازشریف پھر سے سرخرو ہوکر عوام اور پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے سیاسی میدان میں کھڑا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر کا کہنا تھا کہ یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کے بعد سعودی عرب میں تمام ونگز کی تشکیل مکمل ہوچکی ہے اور اسی کے ساتھ اب اگلا مرحلہ الیکشن کا ہے جس کے لئے ہمیں بھرپور تیاری کرنی ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان جاکر الیکشن کا حصہ بن کر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کرے۔

تقریب میں یوتھ ونگ کے سنئیر نائب صدر ملک حسنین، میڈیا کوارڈینیٹر احسن مسعود، کے پی کے ونگ کے صدر عبدالرحیم صافی، سیکرٹری جنرل ریاض ریجن مرزا منیر بیگ، سرپرست اعلیٰ ریاض ریجن مخدوم امین تاجر، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر طارق عزیز اور سنئیر رہنما و مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری سجاد علی نے جہاں مسلم لیگ ن قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اعتماد کا اظہار کیا وہیں جی ایم اعوان اور انکی پوری یوتھ ونگ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اسکے علاوہ پاکستان انٹرنیشنل افیئرز کے چیف کوارڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کو نائب صدر بننے پر مبارکباد پیش کی اور انکی سیاسی و تنظیمی امور کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

آخر میں یوتھ ونگ کی تنظیم سازی مکمل ہونے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!