پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں بچوں کے درمیان کہانی سنانے کا شاندار مقابلہ

0

مختلف اسکولوں سے تقریبا 80 طلبہ و طالبات نے اس مقابلے میں حصہ لیا

س مقابلے میں حصہ لیاپاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی کلچرل ہیڈ صائمہ نقوی نے بچوں کے درمیان کہانی سنانے کے مقابلہ کا انعقاد کیا،جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عیشال زینب نقوی نے سرانجام دئیے

ہرکیٹگری میں فرسٹ، سیکنڈ اورتھرڈ آنے والوں میں انعامات کی تقسیم اور شمولیت کرنے والے بچوں میں تعریفی اسناد کی تقسیم کی گئیں

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے 24 جون کو ” بچوں کے درمیان کہانی سنانے کا شاندار مقابلہ”کروایا۔

صائمہ نقوی کلچرل ہیڈ پاکستان کے انوکھے آئیڈیے کی بدولت والدین بچوں کی کہانیاں سننے پر مجبور ہوگئے۔ ہال حاضرین سے بھر گیا اور مختلف اسکولوں سے تقریبا 80 طلبہ و طالبات نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ والدین اور بچوں کا جوش و خروش قابلِ دید تھا۔ حاضرین تمام بچوں کی کہانی سنانے کے انداز پر انہیں خوب دل کھول کر داد دیتے رہے۔ خالد چوہدری نے بچوں کے لئے والدین کی ان کاوشوں کو سراہااور بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تاکید کی۔

پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی دبئی اورالآمال انگلش ہائی سکول شارجہ کے علاوہ دیگر اسکولز سے بھی بڑی تعداد میں بچوں نے شمولیت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عیشال زینب نقوی نے سر انجام دئیے اورحاضرین سے خوب داد وصول کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ معزز جج صاحبان منہاج صاحب، فخرالاسلام صدیقی اور ڈیبرا نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے طلبہ کی رہنمائی کی اور بتایا کہ بچوں کی محنت اور بہترین پرفارمنس کی وجہ سے انہیں فیصلہ کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ آج سے 40/50 برس قبل، نانی، دادی اور مائیں بچوں کو رات کے وقت ایسے سچے واقعات کہانیوں کی صورت میں سنا کر بچوں کی تربیت کا سامان کیا کرتیں تھیں، مگر گزرتے وقت نے ہر چیز بدل کر رکھ دی۔

آج کی نانی، دادی شوگر، بلڈ پریشر کا شکا ر ہوکر بستر تک محدود ہوگئی ہے، تو ماں نے گھر گرہستی میں اپنے آپ کو اس قدر مصروف کرلیا کہ بچوں کے لیے اس پاس وقت ہی نہیں، کیونکہ اگر گھریلو کاموں سے وقت بچ جائے تو وہ سہیلیوں سے بات چیت کرنے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے کپڑوں، کھانوں کی تشہیر کرکے داد وصول کرنے میں صرف ہوجاتا ہے، اور رہ گئے بچے تو وہ بچارے موبائل کی آغوش میں پناہ لینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

بچوں کے اس درد کا مداوا پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی کلچرل ہیڈ صائمہ نقوی نے ” بچوں کے درمیان کہانی سنانے کا مقابلہ” کا انعقاد کرکے کیا۔ اس شاندار آئیڈیے کی بدولت بچے ایک نئی دنیا سے آشنا ہوئے، جہاں پر ماں اور باپ دونوں نے بچوں کہانیاں سنائیں تاکہ وہ کہانی سنا سکیں۔ 24 جولائی 2023 کی خوبصورت شام پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے 80 سے زائد بچے اکھٹے تھے، بچے اور بڑے اس قدر پرجوش تھے کہ تقریب شروع ہونے سے پہلے ہی بڑی تعداد میں فیملیز پہنچ چکی تھیں۔

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد چوہدری کی آمد کے ساتھ ہی تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا، جس کے بعد بچوں نے اپنی خوبصورت کہانیوں سے حاضرین کے دل موہ لیے، ایسے محسو س ہورہا تھا کہ ہر بچہ بھرپور تیاری کے ساتھ آیا ہے۔ بلاشبہ بہترین طریقے سے آرگنائز کی گئی یہ ایک شاندار تقریب تھی ، سوشل سینٹر کے عملے کا رویہ بھی قابل ستائش تھا، جو پوری تندہی کے ساتھ مہمانوں کی خدمت میں مصروف تھا، سینٹر کے ایجوکیشن & آئی ٹی سیکٹری فراز احمد صدیقی انتظامی امور کی نگرانی کرتے نظر آئے۔ رزلٹ کے اعلان پر ہر کیٹگری میں فرسٹ، سیکنڈ اورتھرڈ آنے والے میں انعامات کی تقسیم اور شمولیت کرنے والے بچوں میں تعریفی اسناد کی تقسیم کے ساتھ ہی یہ خوبصورت تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!