سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کا سلسلہ نا رُک سکا،آج سویڈش پارلیمنٹ کے سامنے قرآن نذر آتش کیا جائیگا
اسٹاک ہوم(زبیر حسین)دنیا بھر میں رسوائی کے باوجود سویڈن میں قرآن سوزی کا سلسلہ نا رک سکا، آج سویڈش پارلیمنٹ کے سامنے قرآن نذر آتش کیا جائے گا۔
سلوان مومیکا کے ساتھی سلوان نجم نے قرآن نذر آتش کرنے کا اجازت نامہ حاصل کر لیا، سلوان مومیکا کا کہنا ہے کہ اس بار سلوان نجم کی باری ہے، ہم اس وقت تک قرآن جلاتے رہیں گے جب تک کہ سویڈن میں قرآن پر پابندی نہ لگا دی جائے۔
دوسری جانب ترکیہ نے سویڈن اور ڈنمارک پر قرآن نذر آتش کرنے پر پابندی لگانے کے لیے دباؤ بڑھا دیا۔
ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے سویڈن کے وزیر خارجہ سے اس معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سفارتخانوں کے باہر قرآن نذر آتش کرنے پر پابندی لگانی چاہئے۔