اوسلو(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ناروے کے شہر اوسلو میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم نے فریگ اوسلو کلب کے خلاف میچ ایک کے مقابلے میں 11گول سے جیت لیا۔
احمد رضا نے 4 اور فیصل احمد نے 2 گول اسکور کیے، کپتان طفیل شنواری ،عبیداللہ عدیل،محمد علی اور علی آصف نے ایک ایک مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا۔
پاکستان اسٹریٹ فٹبال چائلڈ ٹیم اپنا دوسرا میچ پیرموارول ال کلب سے کھیلے گی۔
یاد رہے پاکستانی ٹیم سروے کپ2015 میں دوسری اور 2016 میں تیسری پوزیشن حاصل کر چکی ہے۔