کوالالمپور :پاکستان تحریک لبیک ملائشیا کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

0

کوالالمپور(رپورٹ:محمد وقارخان)ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں پاکستان تحریک لبیک ملائشیا کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک تقریب ہوئی ، تلاوت قرآن پاک کے بعد نعتیہ کلام پیش کیا گیا اور بعد ازاں مقررین نے اپنے پرجوش بیانات سے سامعین کو گرمایا۔

مقررین نے اپنے اپنے بیانات میں اس امر پر زور دیا کہ ووٹ جیسی امانت کو صاحب ایمان ، باکردار اور مخلص شخص کیلئے وقف کرنا چاہئے ۔ہمارے اسلاف نے بے انتہا قربانیوں کے بعد ایک اسلامی مملکت کا حصول اس لیے نہیں کیا تھا کہ یہاں نت نئے تجربات کئے جائیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ عنان حکومت ایسے افراد کے ہاتھ میں تھمانی چاہیے جو کہ اس امانت کو ایمان کے تقاضوں کے مطابق نبھا سکیں ۔

مرکزی نائب امیر تحریک لبیک پاکستان پیر سید ظہیر الحسن شاہ نے ٹیلی فونک بیان میں دیار غیر میں بسنے والے نوجوانوں کو اپنے کردار پہ ایمان کا پہرہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔اور آج کے دن یہ عہد کریں کہ بزرگوں کی قربانیوں کو ضائع نہ ہونے دیں اور اپنے ایمان کی طاقت سے اپنی آزادی کی حفاظت کریں ۔

بعد ازاں تحریک لبیک پاکستان ( ملائشیا ) کے عہدیداروں نے جشن آزادی کی مناسبت سے حاضرین سے خطاب کیا ۔تحریک کی مقامی قیادت میں سے امیر تحریک لبیک پاکستان ( ملائشیا ) سجاد خاں سیفی ، علامہ خلیق احمد مدنی ، عمیر حسن ، وحید عباس ، زین العابدین ، حمزہ اقبال،سکندر عباس،محمد آصف،محمد کاشف، عامر اقبال،محمد جمیل ، محمد وقاص، ایوب خاور، رانا وقار اشراف، محمد اویس کے علاوہ بڑی تعدار میں پاکستانیوں نے شرکت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!