سعودی عرب :کے کے پروڈکشن کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب، سفیرِ پاکستان سمیت کمیونٹی کی بھرپور شرکت

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں کے کے پروڈکشن کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سفیرِ پاکستان سمیت کمیونٹی کے دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی اور وطن عزیز کے قومی دن کو جوش وخروش کے ساتھ منایا۔

دارالحکومت ریاض میں کے کے پروڈکشن کی جانب سے منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک تھی جن کو مقامی گلوکار نعیم سندھی نے قومی نغمے گا کر خوب محظوظ کیا۔

اس موقعہ پر سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں جس طرح پاکستانی اپنا قومی دن مناتے ہیں وہ قابل دید ہے اس سے بیرون ممالک مقیم نئی نسل میں اپنے ملک سے محبت کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔

اس موقعہ پر ایونٹ آرگنائزر خرم خان کا کہنا تھا کہ ہماری ہمشہ یہ کوشش رہی ہے کہ تمام قومی تہواروں کو منائیں اس سے باہمی بھائی چارے اور یگانگت کو فروغ ملتا ہے اور کمیونٹی متحرک اور فعال کردار ادا کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!