تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو سزا دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے ، سی پی سی
تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لئے گنجائش نہیں دی جا ئے گی، عہدیدار
بیجنگ (ویب ڈیسک)کمیو نسٹ پا رٹی آ ف چا ئنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان امور کے دفتر کے ذمہ دار عہد یدار نے امر یکہ کو متنبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ایک چین کے اصول اور چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی شقوں پر سختی سے عمل کرتے ہو ئےتائیوان سے متعلق معاملات کو دانشمندی سے حل کیا جا ئے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق عہد یدار نے چین کے علاقے تائیوان کے نائب رہنما لائی چنگڈے کی امریکہ میں "ٹرانزٹ” پر اپنے سنجیدہ موقف کا اظہار کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پرامن وحدت کے لئے وسیع گنجائش پیدا کرنے کے خواہاں ہیں، لیکن ہم تمام شکلوں میں تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لئے کبھی بھی کوئی گنجائش نہیں دیں گے اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں اور ان کے عمل کو سزا دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے اور قومی اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کی مضبوطی سے حفاظت کریں گے۔
کسی بھی شخص یا طاقت کو قومی اقتدار اعلی ٰاور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے چینی حکومت اور چینی عوام کے مضبوط عزم، پختہ ارادے اور طاقت ور صلاحیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ حال ہی میں لائی چنگڈے نے پیراگوئے کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بہانے امریکہ کا دورہ کیا تھا۔
لائی نے امریکہ میں بلومبرگ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں "تائیوان کی علیحدگی ” کے بیان کو کھلے عام پھیلایا اور پیراگوئے میں اپنے قیام کے دوران اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے کھلم کھلا طور پر ملاقات کی۔ یہ ڈی پی پی حکام کی جانب سے امریکہ کے ساتھ گٹھ جوڑ بڑھانے کا ایک اور اشتعال انگیز اقدام ہے اور چین اس کی شدید مذمت کرتا ہے ۔