چینی صدر کے پسندیدہ تاریخی حوالےکا دوسرا سیزن جنوبی افریقہ میں نشر کر دیا گیا

0

سیزن جوہانسبرگ کے منڈیلا اسکوائر کی بڑی سکرین پر نشر کیا گیا

وکٹو ریہ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ کی 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت اور جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ "شی جن پنگ کے پسندیدہ تاریخی حوالے ” کا دوسرا سیزن جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ کے منڈیلا اسکوائر کی بڑی سکرین پر نشر کیا گیا جس نے بڑے پیمانے پر مقامی باشندوں اور سیاحوں کی توجہ حاصل کی۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پنگ کے پسندیدہ تاریخی حوالے” کا دوسرا سیزن 20 اگست سے 38 افریقی ممالک کے 62 مین اسٹریم میڈیا میں انگریزی، فرانسیسی، عربی، ہوسا، کسوہیلی اور دیگر زبانوں میں نشر کیا جا چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!