افریقہ کی جانب سے چینی صدر کے پیش کردہ اقدامات کی تعر یف
جوہانسبرگ(ویب ڈیسک)چینی صدر شی جن پھنگ اور جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا نے چین-افریقہ رہنماؤں کے مکالمے کی مشترکہ صدارت کی۔ شی جن پھنگ نے "جدیدکاری کے مقصد کو فروغ دینے اور چین اور افریقہ کے بہتر مستقبل کے لئے شراکت ” کے عنوان سے اہم تقریر کی۔
جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق افریقی رہنماؤں نے چین اور جنوبی افریقہ کے رہنماؤں کے اس مکالمے کی مشترکہ میزبانی کرنے پر چین اور جنوبی افریقہ کی تعریف کی اور افریقی یکجہتی کی حمایت اور افریقی ممالک کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ افریقی فریق نے افریقہ کی صنعت کاری، زرعی جدیدکاری کے منصوبے اور ٹیلنٹ ٹریننگ تعاون کے منصوبے کی حمایت کے لئے صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ اقدامات کو بہت سراہا اور ان کا خیرمقدم کیا ۔
افریقی رہنماؤں کا ماننا ہے کہ یہ اقدامات ایک بار پھر ظاہر کرتے ہیں کہ چین افریقہ کی فوری ضروریات میں ایک سچا دوست اور شراکت دار ہے۔ افریقی فریق ایک چین کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے اور قومی اقتدار اعلیٰ ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ، بین الاقوامی کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے، ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی کرنے اور آواز کو بڑھانے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ میں ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کا خواہاں ہے۔
اجلاس میں چین افریقی رہنماؤں کے ڈائیلاگ کا منظور کردہ مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ چین نے افریقہ کی صنعت کاری کی حمایت کے لئے اقدام، افریقہ کی زرعی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لئے چین کا منصوبہ، اور ٹیلنٹ ٹریننگ پر چین-افریقہ تعاون منصوبہ بھی جاری کیا۔