جدہ میں پاکستان کےماہ آزادی کے حوالے سے "پاکستان سعودی نائٹ” کے عنوان سے شاندار پروگرام کا انعقاد

0

جدہ (امیر محمد خان سے) جدہ میں پاکستان کے ماہ آزادی کے حوالے سے پاکستان کمیونٹی کی تقریبات جاری ہیں ایک شاندار رنگا رنگ پروگرام "پاکستان سعودی نائٹ” کے عنوان سے ہوا ۔

جسکا اہتما م نوشین کلچرل اینڈ آرٹ سینٹر نے ارسال کے تعاون سے کیا ،سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے خصوصی طور پر اجازت دی تھی ۔

پاک سعودی کلچرل نائٹ میں سینکڑوں پاکستانیوں اور سعودی خاندانوں نے شرکت کی جو رات دو بجے تک پرجوشی سے دل دل پاکستان اور دیگر سعودی اور پاکستانی گیتوں، پر داد دیتے رہے۔

جدہ کے قباء لاؤنج میں تمام سامعین کی تواضع پاکستانی کھانوں سے کی گئی ۔قباء لاؤنج کے غیرملکی سٹاف نے پاکستانی شلوار قمیض زیب تن کررہا تھا ۔

پاکستان سے مشہور ٹک ٹاکر سڈ مسٹر ریپر،شہباز خان، مقامی پاکستانی فنکار سلیم رفیق اور سعودی عرب کے مشہور گلوکار محمد الزلا ل نے شہر گیت سنائے ۔

پروگرام کی منتظم جنرل ا نٹر ٹیمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے ہوٹل کی انتظامیہ کا شاندار انتظام کرنے پر شکریہ ادا کیا،قباء لاؤنج کی جانب سے فنکاروں کو یادگار شیلڈ دی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!