کوئی بھی حقوق اور آزادی قومی سلامتی کی باٹم لائن کو نہیں توڑ سکتی،تر جمان
بیجنگ (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ہانگ کانگ پولیس کے قومی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے لاگو کردہ قانونی اقدامات پر غلط تبصرہ کیا گیا ۔
27اگست کو ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کے ترجمان نے اس اقدام کی شدید مذمت اور شدید مخالفت کا اظہار کیا۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کے نفاذ کے بعد سے، ہانگ کانگ کے باشندوں کے حقوق اور آزادیوں کی مکمل ضمانت دی گئی ہے، لیکن کوئی بھی حقوق اور آزادی قومی سلامتی کی باٹم لائن کو نہیں توڑ سکتی۔
ہانگ کانگ میں چین مخالف انتشار پسندوں پر علیحدگی پر اکسانے، بیرونی ممالک یا غیر ملکی قوتوں کے ساتھ ملی بھگت سے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا شبہ ہے۔ہانگ کانگ پولیس نے متعلقہ افراد کے خلاف ضروری تحقیقات اور قانون پر مبنی اقدامات کیے ہیں، جو کہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ہیں۔
ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ منافقانہ "دوہرے معیار” کو ترک کرے اور ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والے "سیاہ ہاتھ” کو فوری طور پر واپس لے۔