دبئی ڈپلومیٹ کلب کے صدر جاوید ملک کا برطانوی وکلاء اتھارٹی کی سربراہ کے اعزاز میں عشائیہ

0

ممتازاماراتی ، برطانوی اور بین الاقوامی وکلا، بزنس مین اور سفارت کاروں کی شرکت

لبنیٰ شجاع پہلی پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان خاتون ہیں جو الیکشن میں منتخب ہوئیں

دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی ڈپلومیٹ بزنس کلب کے صدر اور سابق سفیر جاوید ملک نے برطانیہ میں وکلا اتھارٹی، (The Law Society) دی لاء سوسائٹی آف انگلینڈ اینڈ ویلز کی صدر لبنیٰ شجاع کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں ممتاز اماراتی ، برطانوی اور بین الاقوامی وکلا، بزنس مین اور مختلف ممالک کے سفارت کاروں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ملک کا کہنا تھا کہ دبئی ڈپلومیٹ بزنس کلب بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے روابط استوار کرنے کا منفرد ادارہ ہے اور اس حوالے سے وکلاء اور دیگر پیشہ وارانہ شعبوں سے منسلک افراد کا بھی خیرمقدم کرتا ہے۔

تقریب میں مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں ،تاجروں اور سفارت کاروں نے بھرپور شرکت کی۔برطانیہ کے دو لاکھ وکلا کی نمائندہ تنظیم لاء سوسائٹی آف انگلینڈ کی صدر لبنیٰ شجاع ادارے کے 200 سالہ تاریخ میں پہلی پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان خاتون ہیں جو الیکشن میں منتخب ہوئی ہیں۔جاوید ملک نے لبنیٰ شجاع کوان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!