کویت میں سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ امیرسیال کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی دعوت پر لیبر ہائوس کا دورہ

0

کویت(رپورٹ:محمد عرفان شفیق) سفارت خانہ پاکستان کمیونٹی کی مدد اور پاکستان کے لیے کام کرتا ہے۔ میرے آفس کے دروازے آپ سب کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فرخ امیر سیال نے پاکستان مسلم لیبر ونگ اوورسیز کے صدر محمد زبیر شرفی کی دعوت پر لیبر ہاؤس میں PML(N) کے سینئر عہدیدران سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلا تفریق یہاں پر موجود افراد، آپس میں تعاون کرتے ہیں، پاکستان کے لیے مل جل کر سماجی کاموں میں حصہ لیتے ہیں، جو قابل ستائش ہے۔ فرخ امیرسیال نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم وطنوں کے مسائل جلد حل ہوں۔

آپ سب رزق حلال کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ پاکستان کے لیے سالانہ کثیر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں، جس سے ملک کو فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے میاں محمد ارشد اور میاں زبیر شرفی کا شکریہ ادا کیا۔ میاں محمد ارشد صدر مسلم سنٹر ن نے اس موقع پر تمام عہددران کا شکریہ ادا کیا اور میاں محمد ارشد نے فرخ امیر سیال کی خدمات کو سراہا۔

ان میں جو ہم وطنوں کے لیے اپنائیت ہے، اسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ زبیر شرفی نے فرخ امیر سیال کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی لیبر ہاؤس آمد کوخوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے لیبر ہاؤس میں تشریف لا کے ہم سب سے ملاقات کی اور ایسی گفتگو کی جو ہم سب کے لیے دیارغیر بسنے والوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔

ہم ان کی یہاں پر ہم وطنوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔ لیبر ہاؤس میں محمد زبیر شرفی کی جانب سے ایک شیلڈ، جو مہمانِ خصوصی فرخ امیر سیال کو ان کی کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں میاں محمد ارشد اور میاں محمد زبیر نے پیش کی۔ اس موقع پر ملک طالب حسین صدیقی، ظفراقبال برنالی، ندیم اکبر، توقیر مہر، عابدملک، سہیل انجم بٹ، مرزا احسان بیگ، مدثرچیمہ، برکت علی مراد، شبیر بٹ، ریاض دیوان، رضامغل، اخترمغل، شریف حدیثوی بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!