پاکستانی عازمین حج کیلئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا،نگران وفاقی وزیر انیق احمد

0

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان کے نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربعیہ سے ملاقات کی ہے جسکے بعد وفاقی وزیر نے پاکستانی صحافیوں کو ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انکی سعودی وزیر حج و عمرہ سے ملاقات انتہائی شاندار رہی ہے۔

ڈاکٹر توفیق الربعیہ ایک وژن رکھنے والے انسان ہیں ان کے ساتھ پاکستان اور یہاں سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ آئندہ سال حج کے موقع پر پاکستانی عازمین حج کو مشاعرہ مقدسہ کے قدیم منی کے حصے میں جگہ دی جائے اس کے علاوہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بہتر رہائش سمیت ٹرانسپورٹ اور کھانے کے حوالے سے سروسز کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ اسلام آباد تک محدود ہے مگر قوی امکان ہے کہ آئندہ برس حج 2024 کو کراچی سے بھی عازمین روڈ ٹو مکہ کی سہولت حاصل کر پائیں گے تاہم ہماری کوشش ہے کہ لاہور سے بھی روڈ ٹو مکہ کا آپریشن شروع ہوسکے تاکہ پاکستانی عازمین آسانی کے ساتھ فریضہ حج ادا کر سکیں۔

وفاقی وزیر انیق احمد کا کہنا تھا کہ بطور نگران وفاقی وزیر وہ اپنے حصے کا کام کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ جب تک وہ اس عہدے پر ہیں پاکستانی عازمین حج کے لئے جو ممکن ہوسکا اسے پورا کرسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!