نوازشریف واحد لیڈر جو پاکستان کو ہر طرح کے مسائل سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں،عدنان اقبال بٹ

0

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس بنتے ہی عدالت اور سائل کے درمیان تعلق کو دوبارہ بحال کیا

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر عدنان اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے وقار کو مجروح کیا جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس بنتے ہی عدالت اور سائل کے درمیان تعلق کو دوبارہ بحال کیا ہے۔

پاکستان کی عدلیہ جسٹس ریٹائرڈ عمر عطا بندیال اور دیگر ان جیسے ججز کی بدولت عالمی سطح پر تنزلی کا شکار ہے جو اپنے من پسندیدہ آئین کی تشریح کرکے آئین کو بھی پامال کرتے ہیں اور ملک کو بحرانوں سے دوچار کر دیتے ہیں۔

قانون بنانا اسمبلیوں کا کام ہے جبکہ عدالتیں آئین اور قانون کی نظر میں سب کو یکساں نظر سے دیکھتی ہیں مگر گڈ ٹو سی یو کہنے والے عمر عطا بندیال جیسے ججز نے سیاست میں رخنہ ڈال کر معاملات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے مگر ہمیں امید ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ میں سترہ ہزار التوا کا شکار کیسز کو نپٹانے کی کوشش کریں گے بلکہ سیاسی کیسز سےاجتناب برتیں گے۔

عدنان اقبال بٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو مسائل سے عمران خان اور ان کے نااہل ٹولے نے دوچار کیا ہے پاکستان کی عوام گواہ ہے کہ 2013 سے 2018 تک مسلم لیگ نے ناصرف بجلی،گیس اور بے روزگاری جیسے مسائل کو حل کیا بلکہ معاشی ترقی کی جانب پاکستان کو آگے بڑھایا۔

پاکستان کی عوام خوشحال تھی مہنگائی کا خاتمہ ہوچکا تھا مگر عمران خان کی ضد اور سیاسی انتقام کی بدولت پاکستان آج اس حال کو پہنچ چکا ہے ، نوازشریف واحد ایسے لیڈر ہیں جو پاکستان کو ہر طرح کے مسائل سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور مسلم لیگ ن آئندہ برسر اقتدار آکر پاکستان کو خوشحال پاکستان بنانے کی عملی کوشش کرے گی اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان بہتر ہوتا چلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!