سعودی عرب میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے یوم الوطنی کی تقریب کا انعقاد

0

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں،مسلم لیگ ن سعودی عرب

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور اراکین کا کہنا ہے سعودی عرب اور پاکستان دنیا کے دو ایسے ممالک ہیں جو ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں اور دونوں کے درمیان ہر گزرتے وقت کے ساتھ دوستی کے رشتے مضبوط ہو رہے ہیں ۔

سعودی عرب میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے منعقدہ یوم الوطنی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں لیگی عہدیداروں اور اراکین نے سعودی پرچم لہرا کر سعودی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی ۔

مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اور صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارا دوسرا گھر بھی ہے اور تمام پاکستانی حرمین شریفین کی بدولت اس سرزمین سے دلی لگائو اور عقیدت رکھتے ہیں۔

ہمیں فخر ہے کہ سعودی عرب میں 27 لاکھ سے زائد پاکستانی اپنی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور تمام پاکستانی یوم الوطنی کو اپنا جشن آزادی کے طور پر مناتے ہیں، ہم سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں ۔

تقریب سے مسلم لیگ ن کے چوہدری سجاد علی،جی ایم اعوان،ظہیر احمد مغل،احسن مسعود،وقار نسیم وامق،الیاس رحیم،مخدوم امین تاجر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ آخر میں سعودی عرب کے یوم الوطنی کا کیک بھی کاٹا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!