سینئر رہنما مسلم لیگ ن عابد شیرعلی لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے

0

ریاض (وقار نسیم وامق) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے ۔

سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداروں نے عابد شیر علی کا استقبال کیا۔

اس موقع پر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں، میاں نوازشریف کا 21 اکتوبر کو پاکستان میں والہانہ استقبال ہوگا ۔

جبکہ مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے لیگی اراکین کی بڑی تعداد پاکستان جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!