مصوری کی دنیا میں پاکستان نے بڑے بڑے مصور پیدا کئے،سفیر پاکستان کا تقریب سے خطاب
سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) سفارت خانہ پاکستان سٹاک ہوم میں پاکستانی نژاد آرٹسٹ سادیہ حسین کے فن پاروں کی نمائش اور ان کے آرٹ ورک کو سراہنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں فن مصوری سے تعلق رکھنے والے اور سویڈن میں نمایاں اہمیت کے حامل سویڈش ،چائینیز ،ایرانی،عراقی اور پاکستانی شرکا ءکو مدعو کیا گیا تھا۔
اس موقع پر سادیہ حسین نے شرکا کو اپنی فنی زندگی بارے اور اپنے فن پاروں کے حوالے سے بتایا جن کو شرکا نے خوب سراہا ۔
اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے آرٹسٹ سادیہ حسین کے آرٹ ورک کی تعریف کی اور ان کے کام کی وجہ سے سویڈن میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔
اس تقریب میں اکاؤنٹنٹ فائینسی فائی کے سی ای او ملک شہریار، پرائم موبائیلز کے سی ای او میاں زین،سماجی شخصیت محمد ابرار،آئی ٹی ہیڈ نورڈیا بینک اسد، سینئر صحافی کاشف عزیز بھٹہ سمیت سویڈش پاکستانی اور دوسری کمیونٹی کے نمایاں افراد کو مدعو کیا گیا تھا ۔