ویانا میں مقیم رانا عرفان کے انتقال پر سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر سمیت کمیونٹی شخصیات کا اظہار افسوس
ویانا(اکرم باجوہ)ویانا میں عرصہ دراز سے 22 ڈسٹرکٹ ویانا میں مقیم رانا عرفان طویل عرصہ کینسر جیسی موذی بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد 22 ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی ہسپتال میں 31 اکتوبر کی دوپہر انتقال کرگئے تھے۔
رانا عرفان مرحوم کا تعلق پاکستان گوجرہ سے تھا اور مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹے ایک بیٹی اور ایک بیوہ چھوڑے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ 23 ڈسٹرکٹ مسلم قبرستان ویانا میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سفیرِ پاکستان آفتاب احمد کھوکھر سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مرحوم کی میت کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان روانہ کردیا گیا۔ راناعرفان کی وفات پر پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر،کمیونٹی افیئرز قونصلر ہمایوں شبیر جوئیہ،طاہر عباس جنجوعہ،منہاج سنٹر ویانا کے بانی اور منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست الحاج خواجہ محمد نسیم، الحاج شیخ وحید احمد قریشی،حاجی ملک آمین اعوان،چوہدری علی شرافت ،اکرم باجوہ، پی ایف اے کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ،غلام حسین نقوی،پروفیسر ملک شوکت مسرت اعوان،الحاج محمد اکرم بٹ۔
چوہدری امجد چھٹہ،ملک خرم،سید محمود حسین شاہ،چوہدری قمر حسین ،سید غالب حسین شاہ،حاجی قاسم علی،حاجی اسلم ملتانی،میاں اعظم خان،حاجی سلطان محمود،مقصود احمد مغل،دیوان افضل،چوہدری احسان اللہ ڈھینڈہ، چوہدری اظہر ورک،امجد بھٹی،حاجی محمد ارشد باجوہ،چوہدری مختار احمد،حاجی رانا ریاست علی،حاجی زاہد غنی چوہان،سید الفت حسین شاہ،سید وسیم شاہ،چوہدری محمد ارشد،مرزا شجاعت علی،چوہدری رستم علی،چوہدری اشفاق احمد مٹھا، پاکستانی کرسچن رہنما کلیم مسیحی،عرفان سعید،حاجی ملک اکرم،حاجی اورنگزیب۔
الطاف جمال مغل،چوہدری نعیم اختر،حاجی اعظم خان،ملک خالد،حاجی محمد مسعود لاہوری،ندیم نزیر،حاجی رانا محمد ادریس، عاطف ،شبیر احمد بھٹو،حاجی آفاق اکبر،حاجی فاروق اکبر،حاجی اکبر،شہر یار خان،چوہدری محمد نواز وڑائچ،ڈاکٹر چوہدری محمد اصغر،حاجی اعجاز کھوکھر،چوہدری محمود احمد بریار،چوہدری طارق بریار،بلال خان،عابدڈار،حاجی ملک خلیل اعوان،ملک طارق اعوان، ریاض سندھو،میاں عدیل عمران،،حاجی میاں خلیل احمد، پروفیسرراجہ اظہر عباس سیالوی،محسن بلوچ،مہر عبد الستار، حاجی الطاف حسین سالز برگ،عبدالسلام فرید۔
الیاس چوہان سالزبرگ،سید شاہد شاہ سالزبرگ، چوہدری ندیم اختر سالزبرگ،ڈاکٹر محمد عقیل خان، حاجی فضل حسین، نوید عاصم سٹائر مارک، حاجی ملک محمد یونس، حاجی منیر،حاجی فاروق چوہدری،منیر احمد مغل،چوہدری سفیان ورک،عمر خان،سید رضی شاہ فلاگ برگ، حبیب الرحمن یوسفزئی،حاجی شفیق الرحمن ہاشمی،جاوید اکرم فاروقی،غلام حیدر عظیمی،قاری شبیر احمد،ملک عبد الحق،اختر بیگ،حاجی وحید انور،حاجی شیخ اعجاز ,حفیظ اللہ قادری،حاجی ملک مصطفیٰ،علی شوکت سالزبرگ،سید اظہر شاہ ودیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرما ئے، آمین۔