لندن(تارکین وطن نیوز)انگلش کاؤنٹی یارکشائر میں نسلی تعصب کے معاملے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کاؤنٹی کو بین الاقوامی میچز کی میزبانی سے معطل کردیا۔
نسلی تعصب کے معاملے پر ردِ عمل دیتے ہوئے ای سی بی نے کہا کہ عظیم رفیق کے معاملے پر یارکشائر کا رویہ ناقابل قبول ہے۔اس نے اعتراف کیا کہ اس واقعے سے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے یارکشائر کاؤنٹی کو انٹرنیشنل میچز کی میزبانی سے معطل کردیا۔
واضح رہے یارکشائر کاؤنٹی میں بین الاقوامی میچز کی میزبانی کے لیے ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ موجود ہے جو لیڈز میں واقع ہے۔
اس معطلی کے بعد لیڈز میں طے شدہ انٹرنیشنل میچز کی میزبانی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
خیال رہے کہ عظیم رفیق کیخلاف نسلی ریمارکس دینے والے کرکٹر گیری بیلنس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
علم میں رہے کہ ڈوم بیس کی غیر موجودگی میں گیری بیلنس ہی اس کاؤنٹی کے کپتان ہوتے ہیں۔