پاکستان نے کیمیائی ہتھیاروں کی بین الاقوامی تنظیم OPCW کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

0

برسلز/دی ہیگ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان نے کیمیائی ہتھیاروں کی بین الاقوامی تنظیم OPCW کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اس حوالے سے نیدرلینڈز کے دارالحکومت دی ہیگ میں منعقد ہونے والے تنظیم کے اجلاس میں پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے کیمیائی ہتھیاروں کی سالانہ کانفرس کے منتخب چیئرمین کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کردیا۔

واضح رہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشن کی سالانہ کانفرس دی ہیگ میں منعقد ہوتی ہے۔ جہاں کیمیائی روک تھام کی عالمی تنظیم (OPCW)میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو ریاستی جماعتوں کی کانفرس نے چیئر منتخب کرلیا۔

یاد رہے کہ 193 ممبران پر مشتمل کانفرس نے ایک سال کے لئے چیئر کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔

ہر سال چیئر دنیا کے ایک علاقے سے انتخاب کی جاتی ہے۔ اس سال ایشیاء کی باری تھی اور ایشیائی گروپ نے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کونامزد کیا تھا، جن کو کانفرنس نے منتخب کیا۔

کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام،پیداوار، بڑھاؤ اور ذخیرہ اندازی کے کنونشن(CWC)کی193ریاستوں نے توثیق کی ہوئی ہے۔

یہ کنونشن ہراقسام کے ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے ایک جامع معاہدہ(treaty) سمجھی جاتی ہے

پاکستان نے(CWC) کی1997 میں توثیق کی۔ یہ باورکروانا ضروری ہے کہ پاکستان کو پہلی مرتبہ سی ایس پی (CSP) کی چیئر کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!