سعودی عرب میں مقیم پاکستان کی معروف اور نامور شخصیت ڈاکٹر ریاض خواجہ( تمغہ امتیاز) انتقال کرگئے

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان کے معروف اور نامور شخصیت ڈاکٹر ریاض خواجہ انتقال کر گئے وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے حکومت پاکستان نے انہیں خدمات کے اعزاز میں تمغہ امتیاز سے نوازا تھا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں 1971سے مقیم نامور پاکستانی ڈاکٹر ریاض خواجہ پاکستانی کمیونٹی کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں تھے۔

انہوں نے کنگ خالد ہسپتال اور ریاض سینٹرل ہسپتال میں خدمات انجام دیں اور پرائیویٹ کلینک کے ذریعے اپنے ہم وطنوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرتے رہے جبکہ پاکستان ڈاکٹرز گروپ اور پاکستان کلچرل گروپ کے تاحیات بطور چیئرمین خدمات انجام دیتے رہے۔

ڈاکٹر ریاض خواجہ سعودی رائل ڈاکٹروں کی ٹیم میں کام کرنے کے اعزاز کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان نے بھی انہیں انکی خدمات کے اعزاز میں تمغہ امتیاز سے نوازا۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی اور سعودی شہریوں نے ڈاکٹر ریاض خواجہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!