عالمی شہرت یافتہ گلوکار رفاقت علی خان عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

0

جدہ(خالدنواز چیمہ )دنیا بھر میں ’’تو کجا من کجا‘‘ کی صدائیں بلند کرنے والے عالمی شہرت یافتہ گلوکار رفاقت علی خان اوور سیزز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن OPGF کے اعزازی ایمبیسڈر عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ۔

جدہ کے بین الاقوامی کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدہ میں مقیم صحافیوں خالد نواز چیمہ، راجہ شعیب الطاف، جھانگیر خان نے والہانہ استقبال کیا۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد رفاقت علی خان بڑی گرمجوشی سے ملے اورخوشی کا اظہار کیا ،انہوں نے سعودی عرب کے ویژن 2030 کی تعریف کی ۔

انہوں نے کہا خادمین الحرمین الشریفین ملک سلیمان وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلیمان کی قیادت میں سعودی عرب کی تعمیر وترقی زائرین عمرہ حج کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنےپر شکر گزار ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!