آئی ایل ٹی 20اسکولز کپ کا فائنل ونچیسٹر اسکول اور جی ای ایم ایس ماڈرن کے درمیان کھیلا جائے گا

0

دبئی (ویب ڈیسک) ونچیسٹر اسکول آئی ایل ٹی20 اسکولز کپ فائنل میں جی ایم ایس ماڈرن کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔ ابوظہبی، دبئی اور شارجہ میں6 ٹیموں نے اپنے اپنے پولز میں کامیابی حاصل کرکے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی جس کے پہلے راؤنڈ میں36 اسکولوں نے حصہ لیا تھا۔

پہلے راؤنڈ کے میچز میں 500 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی جس میں 90 نے دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی اوولز میں کھیلے جانے والے فائنل راؤنڈ میں حصہ لیا۔ فائنل راؤنڈ میں آئی ایل ٹی 20 میں 6 فرنچائزز کے نام پر نامزد 6 ٹیموں کو تین تین ٹیموں کے دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

فائنلسٹ ونچیسٹر اسکول کودبئی کیپیٹلز، جی ای ایم ایس ماڈرن کو دفاعی چیمپئن گلف جائنٹس، کیمبرج ہائی اسکول ابوظبی کو ایم آئی ایمریٹس، جی ایم ایس کیمبرج کو ابوظبی نائٹ رائیڈرز اون انگلش شارجہ کو شارجہ واریئرز جبکہ ڈی آئی اے ایمریٹس ہل کو ڈیزرٹ وائپرز کا نام دیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!