چوہدری پرویز اقبال لوسر کی محنت رنگ لائی،گجرات میں وزارت خارجہ نے اپنا رابطہ دفتر کھول دیا

0

گجرات (کاشف شہزاد) تارکین وطن پاکستانیوں میں گجرات،کھاریاں اور آزاد کشمیر کے لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور ان تارکین وطن کا ہمیشہ یہ مطالبہ رہا ہے کہ گجرات میں وزارت خارجہ کا دفتر کھولا جائے۔

تارکین وطن کے مطالبہ کو ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئر مین چوہدری پرویز اقبال لوسر نے فیڈریشن کے دیگر ممبران کے وفد کے ساتھ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی اور اس موقع پر اسپین میں مقیم پاکستانیوں کے دو بڑے مطالبات کو ان کے سامنے رکھا جس میں ایک دوہری شہریت اور دوسرا مطالبہ گجرات میں وزارت خارجہ کا رابطہ دفتر کا قیام ،23دسمبر2023کو انہوں نے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کی جانب سے باقاعدہ خط لکھا حکومت پاکستان نے اس مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے گجرات میں وزارت خارجہ (ایم او ایف اے) نے جی ٹی روڈ پر گورنمنٹ سائنس کالج کے قریب بینکوئٹ ہال کے ایک حصے میں کرائے کی عمارت میں اپنا رابطہ دفتر باضابطہ طور پر کھول دیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر نصف درجن اہلکاروں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ماتحت کام کرنا شروع کر دیا ہے۔افتتاحی دن کے موقع پر کاغذات کی تصدیق اور دیگر دستاویزات کے لیے درخواست دہندگان کی ایک بڑی تعداد نے دفتر کا دورہ کیا۔

وزارت خزانہ کے دفتر کے کھلنے سے گجرات اور آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری برادری، طلباء اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اپنے دستاویزات کی تصدیق کے لیے اسلام آباد اور لاہور کے سفر میں وقت اور اخراجات کی بچت ہوگی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد کا تعلق گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم، وزیرآباد اور آزاد جموں و کشمیر کے خطوں سے ہے جو دنیا بھر میں آباد ہیں اور وہ طویل عرصے سے اپنے شہروں کے قریب ایسی سہولت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وزارت خارجہ کے رابطہ دفتر کے قیام پر چوہدری پرویز اقبال لوسر نے حکومت پاکستان اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے تارکین وطن پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کرکے ان کے دل جیت لئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!