معروف شاعرڈاکٹر صباحت عاصم واسطى کے اعزاز میں ظہرانہ

0

دبئی (طاہر منیر طاہر) آپ جتنے بھی باصلاحيت ہوں زندگی کے کسی بھی شعبے میں کامیابی کے حصول کیلئے سب سے زیادہ اہمیت اچھے استاد کی ہوتی ہے اور میں ان خوش نصيب لوگوں میں سے ہوں جسے زندگی کے ہر شعبے میں اچھے اساتذہ نصيب رہے، باقی شعبوں کی طرح الله نے مجھے شاعری کے میدان میں بھی محروم نہیں رکھا۔

گزشتہ دنوں دبئی میں ڈاکٹرصباحت عاصم واسطى کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں عالمی شہرت یافتہ شاعر جناب عباس تابش نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں ڈاکٹرصباحت عاصم واسطى کے شاگردوں ، آصف رشيد اسجد، احمد رضا، محترمہ حنا عباس، محترمہ مسکان سيد ریاض، آصف پیرزادہ، پرتیک کھربندہ، عدنان منورکے علاوہ ہندوستان سے تشریف لائے شاعر کاشف سيد اور ملک یاسر امتیازاعوان سمیت دیگر شرکاء نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں شرکت کرنےاور اپنا قیمتی وقت دینے پر ڈاکٹر صباحت عاصم واسطى ، جناب عباس تابش اور تمام شرکاء کا شکریہ اداکیا گیا۔

دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ استادِ محترم کا سایہ ہمارے سروں پہ ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور ہم ان کے علم و فضل سے فيضياب ہوتے رہیں۔ آمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!