کویت میں سفارتخانہ پاکستان کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کا انعقاد

0

کویت (رپورٹ:محمد عرفان شفیق) کویت میں سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کا انعقاد کیا گیا جس میں کویت میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ہر طبقہ فکر کے افراد نے حصہ لیا۔

پروگرام کی کمپیئرنگ کے فرائض کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ امیر سیال نے ادا کیے، تلاوت قرآن مجید حافظ عامر سلمان نے پیش کی جسکے بعد بھارت کی جانب سے ظلم اور بربریت خلاف احتجاج پر بنائی گئی خصوصی دستاویزی فلم پیش کی گئی، اسکے بعد کمیونٹی کی معروف شخصیات حافظ شبیر احمد، رانا اعجاز سہیل، سید جعفر صمدانی، ڈاکٹر رحمت اللہ اور سلطان کشمیری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ کشمیر حالانکہ ہماری شہ رگ ہے مگر اب تو مکمل جسم سے خون بہ رہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر تمام دنیا کے دروازے پر دستک ہے، دنیا کی ترجیحات تبدیل ہو چکی ہیں۔

بھارتی حکومت نے کشمیر کی انفرادی حیثیت ختم کر دی لیکن انڈیا کی دھونس دھاندلی کے باوجود انڈین کشمیری اپنے مقصد کیلئے جنگ کر رہے۔اسکے بعد کویت میں سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان ملک محمد فاروق نے صدر پاکستان، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ کشمیر میں بربریت اور انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔ یہ ظلم ختم ہو گا اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ بیان کیا اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے پیچھے کھڑی ہے۔

آخر میں حکیم طارق محمود صدیقی نے امت مسلمہ، ملک کویت و پاکستان اور کشمیر میں جاری جدوجہد کی خصوصی دعا کرائی اور کویت میں سابق سفیر مشتاق مہر کے انتقال پر فاتخہ خوانی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!