جرمن نژاد جوان کی مفتی ممتاز حسین کے ہاتھ پر بیعت،کلمہ شہادت کیساتھ دائرہ اسلام میں داخل

0

کوبلنز(تارکین وطن نیوز) جرمن نژاد نے مفتی ممتاز حسین کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر کوبلنز کی مرکزی جامع مسجد اقصٰی نماز جمعہ کے بعد مثل نامی جرمن جوان نے دیگر انتظامیہ دوست احباب کی موجودگی میں مفتی ممتاز حسین پیرزادہ چیئرمین انٹرنیشنل پیس کونسل جرمنی کے ہاتھ پر بیعت اسلام کی اور کلمہ شہادت کے ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہو کر اسلامی تعلیمات اور حقانیت سلام کو تسلیم کرتے ہوئے آئندہ احکامات و عبادات قرآن پاک کی تعلیمات سیکھنے کا عزم کیا ۔

جوان کی محبت و شوق ایمان دیدنی تھا اسی طرح کچھ روز قبل ایک جوان رونی نامی اور ایک جرمن خاتون علینہ نامی نے مفتی ممتاز کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا یہ سلسلہ پچھلے ایک سال سے جاری ہے مفتی صاحب کی محبت نے لوگوں کو اسلام کے رنگ میں رنگنے وارفتگی کی کیفیات تک کا سفر طے کروا دیا ۔

مسجد اقصٰی کوبلنز جرمنی میں اسلام قبول کرنے والے اور اسلام کو سٹڈی کرنے کے ساتھ ساتھ مفتی سے ڈسکس کرنا اور اپنے سوالات کے جوابات حاصل کر کے اپنی تشنگی ایمان کے نور سے پرنور کرتے نظر آتے ہیں اسلامی سسٹر اور بھائیوں کا کہنا تھا کہ مفتی صاحب سے مل کر دل کو روحانی سکو ن ملا ہے ۔

مسجد اقصٰی نے بھی اپنے محبت بھرے انداز سے خلوص دل کے ساتھ ضیافت کا اعلیٰ انتظام سرانجام دیا جس پے انتظامیہ مرکزی جامع مسجد اقصٰی کوبلنز کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اللہ پاک ان نوجوانوں، اسلامی سسٹر کو اسلام، ایمان کی جِلا بخشے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیقات میں اضافہ کرے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!