النزاوی گروپ جدہ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

0

جدہ (خالد نواز چیمہ) سعودی عرب کے شہر جدہ میں النزاوی گروپ کے الکرم ہوٹل جدہ کی جانب سے صحافتی تنظیمیں پاکستان اوورسیز میڈیا فورم،پاکستان جرنلسٹ فورم اور یونائٹڈ جرنلسٹ فورم کے اعزاز میں افطاری ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ہوٹل کے سی ای او منیر خان ،جی ایم سید فخر رضوی، کنسلٹنٹ دانیال تنویر نے صحافیوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی زیادہ سے زیادہ ہوٹل انڈسٹری میں آئیں یہ ایک منافع بخش کاروبار ہے۔

اس موقع پہ سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ سعودی عرب کے وائس چیئرمین عبدالشکور اور جمشید چوہدری شہزاد ہنجرا نے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا تفریق پاکستان کمیونٹی کی خبریں شائع کرتے ہیں جس سے پاکستان کا مثبت چہرہ سعودی عرب میں اجاگر ہوتا ہے۔

تقریب میں ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے خواتین صحافیوں اور ان کی فیملیوں کو تحائف بھی دیے گئے ،اس موقع پہ بات چیت کرتے ہوئے امیر محمد خان،مسرت خلیل اور جہانگیر خان نے الکرم ہوٹل کی انتظامیہ کا شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

افطار ڈنر میں سینئر صحافی خالدنواز چیمہ،عدیل ریاض اسد اکرم،محمد عدیل،مدثر مرزا ،اقبال سواتی،ثنا شعیب اور دیگر نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!