برلن (رپورٹ:مطیع اللہ) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی نے سپریم کورٹ سےسابق وزیر اعظم بانی پیپلزپارٹی ذوالفقارعلی بھٹو کی سزائیں ختم،کیسز سے بریت اور پیپلزپارٹی کے چیئر پرسن آصف علی زرداری کے دوبارہ صدر پاکستان بننے کی خوشی میں یوم تشکرمنایا ۔
تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے سینئر رہنماؤں، مختلف ریاستوں و اضلاع کے صدور نے شرکت کی، ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی اعلیٰ عدلیہ سے باوقار بریت، آصف علی زرداری کا دوبارہ صدر منتخب ہو نا اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو خاتون اول کا خطاب ملنا بڑی تاریخی حقیقت ہے۔
اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی جرمنی نےافطار ڈنر کا انتظام کیاجس میں پیپلزپارٹی کے عہدیداران نے مختلف شہروں سے شرکت کی اور کمیونٹی کی دوسری تنظیموں نے شریک ہو کر خوشی کا اظہار کیا،اس موقع پر پی او ایف جرمنی، انجمن کاروان حسینی، مسجد دارالسلام کے منتظمین انجمن حیدریہ اور کشمیر کمیونٹی نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو ا اور نظامت کے فرائض مرکزی جنرل سیکریٹری جرمنی فاروق چوبدری نے انجام دئیے ،تقریب سے راشد نسیم ، چوبدری رحمت اللہ ،چوبدری یونس، شاھریز بشیر، چو ہدری ، نسیم چیمہ ، کفائت حسین سلہریا ،پی او ایف یورپ کے صدر اعجاز پیارا، سید علی رضوی نے خطاب کیا ۔
تقریب میں نئے نوجوان طلباء نے شرکت کرکے تقریب کو چارچاند لگا دیئے ،تقریب کے آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عباس شاہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا دیگر ریاستوں و اضلاع آئے ہو ئے پارٹی عہدیداران بریمن،گوٹنگن اور طلبا کو خوش آمدید کہا اور تہہ دل سے میڈیا حضرات کا شکریہ ادا کیا۔
لاھوری ڈھابا کے اونر سے تعاون اور لذیذ کھانے تیار کرنے ان کی تعریف کی گئی تقریب کا اختتام بخیر و خوبی انجام پذیر ھوا۔