پاکستان کشمیریوں کی اُمیدوں کا محور ،عالمی سطح پر بھارت کے سنگین اقدامات پر بھر پور لابنگ کی ضرورت ہے،غلام نبی فائی
اسلام آباد (تارکین وطن نیوز) ممتاز کشمیر ی رہنما و بین الاقوامی فورمز پر تحریک آزاد ی کشمیر کے سفیرورلڈ کشمیر آگاہی فورم امریکہ کے سربراہ ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ جب تک پاکستانی عوام کشمیریوں کے پشتی بان ہیں مسئلہ کشمیر کو کوئی سردخانے میں نہیں ڈال سکتا ۔
پاکستان کشمیریوں کی اُمیدوں کا محور ہے عالمی سطح پر بھارت کے سنگین اقدامات پر بھر پور لابنگ کرنے کی ضرورت ہے مسئلہ کشمیر ہمارے لئے زندگی موت کا مسئلہ ہے ان خیالات کا اظہار غلام نبی فائی اپنے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں استقبالیہ تقریب میں کیا ۔
اس موقع پر شاہ غلام قادر نے کہا کہ موجودہ کشمیر میں وادی کشمیر کے مسلمان ہندوستان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ، ہمیں اپنی راہ کا تعین کرنا پڑے گا ۔
افضل بٹ نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر کشمیری قیادت سے درخواست ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مصدقہ سورس ترتیب دیں تاکہ تحریک آزادی میں بہتر انداز میں جان ڈالی جا سکے۔
استقبالیہ تقریب میں عبدالرشید ترابی ،عون شیرازی ، عابد عباسی ، عمران عزیز ، امجد چوہدری، غلام محمد صفی ، سحرش قریشی، نبیلہ ارشداد اور دیگر نے غلام نبی فائی کی خدمات کا خراج تحسین پیش کیا۔