مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر موثر طور پر اٹھانے کیلئے پاکستان کا معاشی و سیاسی استحکام ناگزیر ہے

0

آزاد کشمیر میں جاری عوامی تحریک کو سیاسی بصیرت سے نہیں نبٹا گیا ،سابق سینئر وزیر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) آزاد کشمیر کے سابق سینئر وزیر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق کے اعزاز میں ثناء ریسٹورنٹ اولڈہم میں ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت مسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدر چوہدری نذر حسین ناصر نے عشائیہ دیا ۔

آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے چیئرمین چوہدری جہانگیر، سابق مئیر اولڈہم مسلم لیگ ن برطانیہ کے جنرل سیکرٹری عتیق الرحمان ، راجہ مقصود حسین کاکڑوی ، راجہ صغیر حسین کاکڑوی ، راجہ محمد یوسف بندوروی،چوہدری محمد ذوالفقار ،راجہ شبیر کاکڑوی ، چوہدری بشیر احمد رٹوی، چوہدری اکبر ناڑوی، چوہدری طارق، چوہدری محمد اقبال کسگموی ، چوہدری رزاق قادری ، راجہ ارشد، ،،عشائیہ کی نقابت ممتاز سماجی روحانی و سیاسی شخصیت راجہ آفتاب شریف نے کی۔ تلاوت کلام کا شرف عمران قادری کو نصیب ہوا۔

سابق سینئر وزیر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ ہمیشہ ہی برطانوی سیاست سے سیکھا لیکن ہم سیکھ نہیں سکے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت معاشی اور سیاسی لحاظ سے مضبوط نہیں ہے کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لیے پاکستان کا مضبوط ہونا ضروری ہے ۔ آزاد کشمیر میں جاری عوامی تحریک بارے کہا کہ وہ سیاسی جماعتوں کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے جلد حل نہیں ہو سکی۔

آزاد کشمیر کے پر امن ماحول کو بہتر بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے، آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے چئیرمن نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کو شراکت اقتدار سے باہر آکر اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے کارکنان کی یہی خواہش ہے ۔

مسلم لیگ ن برطانیہ کے جنرل سیکرٹری سابق مئیر اولڈہم عتیق الرحمن نے کہا کہ کہ برطانیہ بھر کے ہمارے کارکنان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ آزاد کشمیر حکومت سے باہر نکل کر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے انکا مزید کہنا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی جماعتوں کو غیر موثر کرنے پر ہم سخت احتجاج کرتے ہیں ایسا کرنے سے تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

سیاسی و روحانی شخصیت راجہ آفتاب شریف نے پاکستان بارے دعا کرتے ہوئے کہا اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے۔ چوہدری رزاق قادری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بارے آواز اٹھانا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ میزبان عشائیہ چوہدری نذر حسین ناصر نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا۔

شرکائے تقریب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آزاد کشمیر کے پر امن خطہ میں بدامنی پھیلنے اور غیر یقینی صورتحال سے تحریک آزادی کشمیر کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!