برامپٹن چرچ کے پاکستانی نژاد پاسٹر بابر اللہ دتا کی پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا میں شمولیت

0

انٹاریو(تارکین وطن نیوز)انٹاریو کینیڈا کے مشہور شہر برامپٹن چرچ کے پاکستانی نژاد پاسٹر بابر اللہ دتا نے پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس بات کا اعلان انہوں نے پی پی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کیا۔

جنرل سیکر ٹری پی پی پی کینیڈا راؤ طاہر نے نائب صدر پی پی پی کینیڈا خالد گل، انفارمیشن سیکرٹری عرفان ملک، ایڈنیشنل جنرل سیکرٹری شفیق راجہ، پی پی پی ٹورنٹو کے صدر احسان کھوکھر، جنرل سیکر ٹری مصدق اکرام، نائب صدر پرویز جان سوریا اور دوسرے کارکنوں کے ساتھ مل کر پاسٹر بابر کو پی پی پی میں شمولیت پر مبارک بات دیتے ہوئے پی پی پی کا روایتی مفکر پہنایا۔

اس موقع پر پاسٹر بابر نے اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ پی پی پی ہی پاکستان کی واحد جماعت ہے جو روشن خیالی ، جمہوریت اور اقلیتی حقوق پر یقین رکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!