کویت:سفیر پاکستان ملک فاروق کا اسپیشل بچوں کی اکیڈمی کا دورہ، بچوں کے ساتھ گھل مل گئے

0

کویت (محمد عرفان شفیق) کویت میں پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق نے جو کویت میں اپنی ذمہ داریاں پوری کر کے عنقریب واپس جا رہے ہیں، گزشتہ دنوں خیطان کے علاقہ میں اسپیشل بچوں کی اکیڈمی کا دورہ کیا، اکیڈمی پہنچنے پر اکیڈمی کے چیئر مین ندیم شہزاد، کوآرڈینیٹر محمد عمر، استاد سماویہ ریحان، فنان اور ادارہ کے بچوں نے سفیر پاکستان کا استقبال کیا۔

تقریب میں پیر امجد حسین، ملک طالب حسین صدیقی، طارق علی محسن، خالد خان لودھی پرنسپل پاکستان اسکول اور خالد جاوید نور نے بھی شرکت کی، سفیر پاکستان اسپیشل بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیشل بچوں کی اکیڈمی کا قیام خوش آئند ہے، پاکستانی کمیونٹی کو اس کیلئے بھر پور تعاون کرنا چاہئے اور اسپیشل بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ ادارہ کے چیئرمین ندیم شہزاد اور کوآرڈینیٹر محمد عمر نے سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جو اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اکیڈمی میں تشریف لائے۔

انہوں نے سفیر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اکیڈمی کے حقیقی معنی میں بانی ملک محمد فاروق ہیں۔ہم ان کے مشن کو آگے لے کر چلیں گے۔

یاد رہے کہ اکیڈمی کا قیام سفیر پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لایا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!