حافظ عبدالوحید اور یونس ابو غالب کی وفات پر تعزیتی ریفرنس

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں اہالیان ریاض کی جانب سے مجلس پاکستان کے سابق جنرل سیکرٹری مرحوم حافظ عبدالوحید اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما مرحوم یونس ابو غالب کے وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جس میں سیاسی، سماجی، اور مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

اہالیانِ ریاض کے چیئرمین بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن، مجلسِ پاکستان کے صدر رانا عبدالروف، احسن عباسی، خالد اکرم رانا، ضیغم الاسلام، اور وسیم ساجد کا کہنا تھا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم حافظ عبدالوحید اور یونس ابو غالب کے ورثاء کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ہم دعاء کرتے ہیں کہ اللہ پاک مرحومین کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور تمام ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے۔

اہالیان ریاض کی دیگر پارٹیوں کے نمائندگان اور سربراہان، رانا عمر فاروق، مخدوم امین تاجر ،محمد خالد رانا ،مفتی عبدالجبار، ریاض راٹھور ، انعام خان، چوہدری عبدالمجید، اقبال ودود مبشر انوار ، صداقت برگھوش اصضر چشتی اور دیگر نے بھی گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ عبدالوحید اور یونس ابوغالب کا شمار پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیات میں ہوتا تھا انہوں نے برس ہا برس کمیونٹی کی خدمت کا فریضہ بخوبی سرانجام دیا ہم انکی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔

تقریب کے اختتام پر مرحومین کے ایصال و ثواب کے لیئے دعاء بھی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!