فیوچر کی بزنس کلب کے زیراہتمام پاکستان کا 77 واں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

0

تقریب کا انعقاد فیوچر کی بزنس کلب نے خواتین کے بزنس کو فروغ دینے کیلئے ایک شاندار میلے کی صورت میں کیا

یوم آزادی کی تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بطور خاص شرکت کی

معاشرے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) فیوچر کی بزنس کلب لاہور کے زیر اہتمام پاکستان کا 77 واں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔ یومِ آزادی کی تقریب کا انعقاد فیوچر کی بزنس کلب نے خواتین کے بزنس کو فروغ دینے کے لیے جوہر ٹاؤن میں ایک شاندار میلے کی صورت میں کیا۔ تقریب کی خاص بات گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی شرکت تھی، جنہوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانے کی دھن پر تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اس پرجوش ماحول میں فیوچر کی بزنس کلب کے چیئرمین امجد اقبال امجد اور صدر پرنس اقبال نے معاشرے میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔ چوہدری محمد انور کو ان کے سفرناموں اور ڈاکٹرمحمد ثاقب کو کووڈ 19 کےدوران ان کی خدمات کا ایواڈ دیا گیا۔ فہمیدہ جمالی، عظمیٰ مصطفیٰ، شبیر چوہان، فاطمہ قمر، گلسانہ منشاہ، اور حمیرا بیگ کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔

اسی طرح عاقب اقبال، ثناء نصیرشیخ ، نبہیہ سجاد، اور عائشہ فاروقی کو بھی گورنر نے ایوارڈ دیے، دیگر شخصیات میں میاں محمد ایوب اور اشرف خان بھی شامل تھے جنہیں خصوصی ایوارڈ دیے گئے،پی پی پی پنجاب کے نائب صدر میاں ایوب نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

چوہدری محمد اظہر نے بھی ایوارڈ حاصل کیا جبکہ سردار جنید کو ان کی خدمات کے صلے میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شاہد محبوب مغل نے پروگرام کی بہترین رہنمائی کی اور انہیں بھی ایوارڈ ملا جبکہ ذوالفقار احمد کا تعاون مثالی رہا۔ تقریب کے منتظمین امجد اقبال امجد، پرنس اقبال، اور ثناء نصیر نے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کاعزم کیا۔

پروگرام رات9 بجے تک جاری رہا، بجلی کی آنکھ مچولی اور گرمی کے باوجود لوگوں نے تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ عائشہ نور درخشاں تقریب میں نمایاں رہیں جبکہ شبیر چوہان کے بیٹے کی سالگرہ اور جشنِ آزادی کا کیک بھی گورنر صاحب نے کاٹا۔ مظہر اقبال اور کامران ملک کا تعاون تقریب کی کامیابی میں کلیدی کردار رہا۔

مظہر اقبال، جو جنریٹر مینوفیکچرنگ کی دنیا میں ممتاز مقام رکھتے ہیں، نے فیوچر کی کلب کی کارکردگی سے متاثر ہو کر مستقبل میں بھی اسپانسر کرنے کا وعدہ کیا۔ گورنر پنجاب سردار محمد سلیم حیدر خان نے اپنی شرکت سے عوام دوستی اور جمہوریت سے وابستگی کا ثبوت پیش کیا۔ بزنس کے فروغ کے لئے فیوچر کی کلب کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!