چین اور افریقہ کی جانب سے مشترکہ طور پر "بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیٹو کی تعمیر کے حوالے سے ٹھوس نتائج حاصل ہوئے، چینی میڈیا
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی جانب سے منعقدہ ایک خصوصی پریس کانفرنس میں "چین اور افریقی ممالک کے درمیان ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ انیشیٹو ڈیولپمنٹ رپورٹ” کو سرکاری طور پر جاری کیا گیا۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اب تک 52 افریقی ممالک اور افریقی یونین نے چین کے ساتھ "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ طور پر تعمیر میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
چینی کمپنیوں نے افریقی ممالک میں 10,000کلومیٹر سے زائد ریلوے، تقریباً 100,000کلومیٹر سڑکیں، تقریباً 1,000پل، تقریباً 100بندرگاہیں، 66,000کلومیٹر پاور ٹرانسمیشن اور ٹرانسفارمیشن لائنیں، اور 150,000کلومیٹر مواصلاتی نیٹ ورکس کی تعمیر اور تزئین و آرائش میں حصہ لیا ہے۔ "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں تعاون سے افریقہ کی توانائی کی تبدیلی کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا گیا ہے۔
نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے بین الاقوامی محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈونگ شیانگ نے نشاندہی کی کہ چین-افریقہ تعاون نے متعدد چینی کمپنیوں کو افریقہ میں توانائی کے تعاون میں حصہ لینے کی ترغیب دی ہے اور "چھوٹے لیکن خوبصورت،اور لوگوں کی زندگی کو فائدہ پہنچنے والے” مزید منصوبوں کے فروغ کی حمایت کی ہے، جس سے مقامی لوگوں کی زندگی کو بہتر بنایا گیا اور سبز ترقی کو فروغ دیا گیا ہے۔
اس وقت فریقین کے درمیان توانائی کے منصوبوں پر تعاون مجموعی طور پر کامیابی سے جاری ہے، اور تقریباً 20 ملین کلوواٹ کی صاف توانائی کی منصوبہ بندی، سرمایہ کاری اور تعمیر کے لیے تعاون کے ارادے قائم کیے گئے ہیں، جو مستقبل کے تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک اچھی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔