ہرارے (سپورٹس ڈیسک) کیپ ٹاؤن اسیمپ آرمی نے زیم افرو ٹی 10 میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور بنا کر تاریخ رقم کردی انہوں نے نیو یارک اسٹرائیکرز لاگوس کے خلاف 150 رنز کا ہندسہ عبور کیا اور ایک آرام دہ فتح حاصل کی۔ دن کے دیگر دو میچز میں ہرارے بولٹس اور بولاوایو بریو جیگوارز نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔دن کے پہلے میچ میں جوبرگ بنگلہ ٹائیگرز نے ہرارے بولٹس کے خلاف پہلے بیٹنگ کی جمی نیشم نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ برینڈن ماوتا اور رچرڈ گلیسن کو دو، دو وکٹیں ملی۔
ٹائیگرز کی جانب سے سکندر رضا نے سب سے زیادہ 20 رنز جبکہ جارج لنڈے نے 15 رنز بنائے اور وہ اننگز میں 2 گیندیں باقی رہ کر 90 کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ بولٹس کے لئے یہ ہدف کا تعاقب آسان نہیں تھا انہوں نے ابتدا میں کچھ وکٹیں کھو دیں۔ تاہم یہ انتہائی تجربہ کار کپتان داسن شناکا نے 50 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلادی اس وقت کھیل کی دو گیندیں باقی تھیں۔ داسن شناکا ناٹ آؤٹ رہےدن کے دوسرے میچ میں ڈربن وولوز نے سلو آغاز کیا اور ابتدائی دو وکٹیں گنوا دیں۔
تاہم اس کے بعد ول سمیڈ نے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ مارک چیپمین نے ناٹ آؤٹ 38 رنز بنائے۔ دونوں نے 80 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت وولوز نے مقررہ 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔بولاوایو بریو جیگوار نے ہدف کا تعاقب کافی سنسنی خیز اندازمیں کیا،کپتان لوری ایونز نے 26 اور نک ہوبسن نے 38 رنز بنائے جس کی بدولت جیگوارز کو 4 وکٹوں سے فتح ملی۔
دن کے تیسرے اور آخری میچ میں کیپ ٹاؤن اسمپ آرمی کے بلے بازوں نے مرکزی کردار ادا کیا اور ڈیوڈ ملان (63) اور روہان مصطفی (50) نے 111 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کی نئی تاریخ رقم کردی زیم افرو ٹی 10 میں اسمپ آرمی نے 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔ جو اس لیگ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ جواب میں این وائی ایس لاگوس نے شاندار آغاز کیا اور ان فارم میں موجود راسی وان ڈیر ڈوسن (19) اور اوشکا فرنینڈو (19) نے برتری حاصل کی۔
ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان تھیسارا پریرا نے 17 گیندوں پر 48 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نیو یارک اسٹرائیکرز اگوس کو جیت کی راہ پر گامزن رکھا۔ تاہم اسیمپ آرمی کے گیند بازوں نے آخری اوورز میں اہم وکٹیں حاصل کیں اور 22 رنز سے فتح اپنے نام کرلی۔