مسلم لیگ ن سعودی عرب کی جانب سے سعودی یوم الوطنی کی تقریب کا انعقاد

0

ریاض (وقار نسیم وامق) مسلم لیگ ن سعودی عرب کے اراکین کی جانب سے یوم الوطنی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء نے کیک کاٹ کر سعودی عوام اور قیادت کو قومی دن کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر اور ریاض ریجن کے صدر عدنان اقبال بٹ کی میزبانی میں لیگی اراکین نے یوم الوطنی کی تقریب سجائی جس میں شرکاء نے سعودی پرچم لہرا کر سعودی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد دی اور سعودی عرب کی ترقی،خوشحالی سمیت امن اور سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور اسکی عوام سعودی عرب سے ایک دلی وابستگی رکھتے ہیں اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت سعودی وژن 2030 تیزی سے ہمکنار ہو رہا ہے ہماری دلی خواہش اور دعا یے کہ سعودی عرب ایسے ہی ترقی کی منازل طے کرتا رہے اور عالم اسلام سمیت دنیا بھر میں اپنا بہترین کردار ادا کرتا رہے۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور ان کی طویل العمری کے لئے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

تقریب میں سعودی عرب میں معروف ادبی تنظیم حلقہء فکروفن کے نومنتخب منتظمین اور صدر وقار نسیم وامق کو مبارک باد پیش کی گئی۔

تقریب سے محمود احمد باجوہ، مخدوم امین تاجر، جی ایم اعوان، مرزا منیر بیگ، جمیل ربانی، ڈاکٹر کنول انیس ، فضل رحیم صافی سمیت دیگر نے اظہار خیال کیا جبکہ معروف شاعر وقار نسیم وامق نے شعری خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ مسلم لیگ کے عہدیداروں اور ممبران نے پاک میڈیا فورم کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کی مختلف سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں پاک میڈیا فورم نے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!