آپؐ کے سنہری اصول پوری خلقت کیلئے مشعل راہ ہیں، ڈاکٹر سید حامد فاروق بخاری

0

ضیاالامت فائونڈیشن یونان کے زیراہتمام جامعہ مسجد گلزار مدینہ نیا یونیا میں روحانی محفل کا انعقاد

نیا یونیا (رپورٹ:انصر اقبال بسراء) رسول اکرمؐ کو کائنات میں سب سے اعلیٰ حسب و نسب عطا ہوا،آپؐکے سنہری اصول پوری خلقت کے لیے مشعل راہ ہیں ،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سید حامد فاروق بخاری نے ضیاالامت فائونڈیشن یونان کے زیراہتمام جامعہ مسجد گلزار مدینہ نیا یونیا میں روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روحانی محفل میں پاکستان کی سیاسی ،سماجی،مذہبی ،صحافتی اور سینکڑوں عاشقان رسول ؐ نے بھرپور شرکت کی،روحانی محفل کا باقاعدہ آغاز کلام الٰہی سے ہوا اور ثنا خوان رسول نے آقا دوجہاں ؐ کی بارگاہ میں حدیہ عقیدت کے پھول نچاور کیے۔

روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید حامد فاروق بخاری کا کہنا تھااللّہ تعالیٰ اپنے نور کو بشر بنا کے بھیجتا ہے ،مصطفی ؐ کو کیسا بنایا وہ خدا جانے یا مصطفیؐ جانے ،ہماری کیا اوقات ہم حسن مصطفیؐ پر بات کرسکیں،آپ کائنات کے سب سے حسین انسان ہیں ،جن کو اللہ تعالیٰ نے انکی مرضی کے مطابق سنوار اہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا میں حاضرین محفل کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اس روحانی محفل میں دور ونزدیک سے تشریف لائے ،اگر ہم زندگی کے ہر شعبہ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں اسوہ حسنہ اور سیرت رسول ؐ کا اپنانا ہوگا ۔

صدر ضیاالامت فائو نڈیشن یونان حافظ شاہد غفار نے آنے والے شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا ،سب نے ادب مصطفیؐ میں کھڑے ہوکر آپؐ کی ذات پاک پر درودوسلام پڑھا ۔

محفل کے اختتام پر ملک پاکستان میں امن کی بحالی و ترقی اور ملت اسلامیہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور شرکاء کی لنگر مصطفی ؐسے تواضع کی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!