پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کا رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کے اعزاز میں عشائیہ

0

انٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گُجر کی طرف سے پی پی پی کے رُکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا گیا۔

عشائیہ میں یاسر محمود لنگاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی،عشائیہ میں پی پی پی کینیڈا کے جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر ، انفارمیشن سیکرٹری بابا عرفان ملک، نائب صدر خالد گل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شفیق راجہ، پی پی پی ٹورنٹو کے صدر احسان کھوکھر، جنرل سیکرٹری مصدق اکرام، نائب صدر سعد راز اور سابقہ عہدے داران منصور مرزا، لیاقت ملک نے شرکت کی۔

عشائیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی سر کردہ افراد، لبرل پارٹی کی ابراہیم دانیال، وقاص گوندل، ظفر چوہدری اور دوسرے افراد نے بھی شرکت کی۔

مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہو ئے عبدالقادر پٹیل نے اورسیز پاکستانی ووٹنگ رائٹس پر پی پی پی کا موقف پیش کیا اور موجودہ سسٹم کی خامیاں اور غلط استعمال کے بارے میں پی پی پی کے خدشات سے آگاہ کیا۔

عبدالقادر پٹیل نے عمران حکومت کی غلط پالیسیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں اتنی غیر مقبول حکومت نہی دیکھی اور کہا کہ اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کا پورے ملک سے ہمیشہ کے لئے صفایا ہو جا ئے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!