سپین میں اسرائیلی کورونا وائرس کی نئی قسم اور انفلوئنزا پہنچ گیا

0

بارسلونا(نمائندہ خصوصی )کورونا اور انفلوئنزا کے دوہرے انفیکشن کو ’فلورونا‘ کہا جا رہا ہے کیونکہ اس نئے انفیکشن میں مبتلا مریض میں کورونا اور انفلوئنزا دونوں وائرس پائے گئے ہیں۔ کاتالان محکمہ صحت کے مطابق نیا وائرس فلورونا کاتالونیا میں پہنچ چکاہے۔

گزشتہ روز ہی اسرائیل میں نئے وائرس کے کیس کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ بارسلونا کے بڑے ہسپتال دل مار کے سربراہ ڈاکٹر رابرٹ گیور کے مطابق کیس سامنے آنے کے بعد بھی پریشانی کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کے حقیقی اثرات سامنے آنے تک انتظار کرناہوگا۔

صوبہ کاتالونیا میں دسمبر کے مہینے میں 58 ہزار 4 سو 3 مثبت کیسز سامنے آئے۔ جس میں 27 دسمبر سے 2 جنوری تک سب سے زیادہ 22 ہزار 6 سو 97 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب دنیا کرونا کی مختلف اقسام ڈیلٹا اور اومیکرون سے نبرد آزما ہے اور ان دونوں کے امتزاج کو ’ڈیلمیکرون‘ کہا جاتا ہے اسرائیل میں بیک وقت کورونا وائرس اور فلو انفیکشن ’فلورونا‘ کا پہلا کیس رپورٹ ہواہے۔ پہلا ’فلورونا‘ وائرس ایک خاتون میں پایا گیا جس نے حال ہی میں وسطی اسرائیل کے شہرتکواپتھ کے ایک ہسپتال میں بچے کو جنم دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق نوجوان خاتون کو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی اور ہسپتال کی رپورٹس میں فلو اور کوویڈ19 دونوں پیتھوجینز کی مشترکہ موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ خاتون میں بیماری کی نسبتاً ہلکی علامات ہیں اور اسے جلد ہی ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!