چینی صدر کا ٹیلنٹ کی ترقی میں تعلیم کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور

0

اس کوشش کا مقصد باصلاحیت افراد کو مستقل طور پر فروغ دینا ہے، شی جن پھنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدرشی جن پھنگ نے سائنسی اور تکنیکی ترقی کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ کی ترقی میں تعلیم کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق جمعرات کے روزانہوں نے تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کے لیے چینی جدیدکاری کی ضروریات کی گہری تفہیم پر زور دیا۔

شی جن پھنگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے دوران مشترکہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اس کوشش کا مقصد باصلاحیت افراد کو مستقل طور پر فروغ دینا، ان کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے۔

اجلاس میں چائنا ڈیموکریٹک لیگ، چائنا ایسوسی ایشن فار پروموشن ڈیموکریسی اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ مندوبین نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!