"امریکہ فرسٹ” پالیسی کے منفی اثرات امریکہ – یورپ تعلقات پر مرتب ہو رہے ہیں، چینی میڈیا

0

واشنگٹن (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے 38 ممالک کے15257 شرکاء  کیساتھ کیے گئے  سرویز کے مطابق، "امریکہ فرسٹ” کی پالیسی  امریکہ اور یورپ کے تعلقات پر شدید منفی اثرات مرتب کررہی ہے ، جس کے نتیجے میں روایتی اتحادی ممالک میں امریکہ پر اعتماد کی شرح تیزی سے گر رہی ہے۔ 

سروے کے نتائج کے مطابق، 62.9فیصد عالمی شرکاء نے "امریکہ فرسٹ” کی پالیسی کو مسترد کیا۔ یورپی شرکاء میں یہ تناسب 67.7 فیصد تک پہنچ گیا۔ یورپی جواب دہندگان میں سے  53.8 فیصد کا خیال ہے کہ امریکہ کی تجارتی رکاوٹیں عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ 63.9فیصد شرکاء نے امریکہ پر بین الاقوامی معاملات میں "دوہرے معیارات” اپنانے کا الزام لگایا۔

78.8فیصد  افراد نے امریکی حکومت پر بین الاقوامی معاشی اور مالیاتی تنظیموں کے ذریعے دوسرے ممالک پر معاشی دباؤ ڈالنے کی مذمت کی۔ جی7 ممالک کے 63.9فیصد شرکاء کا ماننا ہے کہ اس پالیسی سے  امریکہ اپنے روایتی اتحادیوں کو مزید نظر انداز کرے گا،یہ اعداد و شمار سی جی ٹی این کے جاری کردہ دو عالمی سرویز سے حاصل کیے گئے ہیں، جن میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، جرمنی، فرانس جیسے ترقی یافتہ ممالک کے شرکاء کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ، برازیل، چلی، نائیجیریا، متحدہ عرب امارات، ویت نام سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کے جواب دہندگان بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!