برطانیہ کی ممتاز سماجی کمیونٹی وکاروباری شخصیت ماہر قانون دان ڈاکٹر لیاقت ملک اور انکے فرزند عرفان ملک کی جانب سے افطار پارٹی کا انعقاد

0

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر سے) برطانیہ کی ممتاز سماجی کمیونٹی وکاروباری شخصیت ماہر قانون دان ڈاکٹر لیاقت ملک اور انکے فرزند عرفان ملک کی جانب سے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔

افطار پارٹی میں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان ،کمرشل اتاشی اویس حسین فاروقی، روچڈیل کونسل کے مئیر شکیل احمد، اوورسیز پنجاب کمیشن کے نائب چیئرمین ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک،افضل وائس چانسلر افضل ،ڈاکٹر حامد المشرقی ،عرفان ملک ،عاطف ملک، پاکستان کے نامور قوال استاد رفاقت علی خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

ڈاکٹر لیاقت ملک نے اپنی پیغام میں کہا کہ میں نے بین المذاہب کمیونٹی کے افراد کو افطار پارٹی میں مدعو کیا تاکہ انہیں ماہ رمضان کی اہمیت افادیت بارے آگاہی ہو اور پتہ چلے کہ ہمارا مذہب اسلام ہمیں باہمی اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

وائس چانسلر مانچسٹر یونیورسٹی افضل نے کہ کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اس سے بڑھ کر ہمارے پاس کوئی اور موقع نہیں ہو سکتا ،ڈاکٹر حامد المشرقی نے کہا کہ افطار کا مقصد بین المذاہب کمیونٹی کو اکٹھا کر کے اسلام کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے۔

میزبان عرفان ملک نے کہا کہ ہم ہر سال افطار پارٹی کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کو ایک جگہ اکٹھا کرکے انکے اندر باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کو اکٹھا کر کے افطار پارٹی کے انعقاد کا مقصد انہیں اسلام کی مثبت تصویر دکھانا ہے۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ روزے کا مقصد ہے کہ ہم اپنی برداشت اور صبر و تحمل غیر مسلم کمیونٹی کو دکھائیں، ڈاکٹر لیاقت ملک نے بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کو مدعو کر کے مثال قائم کی ، افطار پارٹی میں شریک دیگر افراد نے بھی کہا کہ بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کو ماہ رمضان میں افطار پارٹی پرمدعو کرنے سے ہم انہیں دین اسلام کی مثبت تصویر دکھا سکتے ہیں۔

برطانیہ بھر میں بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کو ماہ رمضان میں افطار پارٹی پہ مدعو کرکے ہم انہیں روزے کی اہمیت و فضیلت بارے آگاہی دینے کے ساتھ ایک دوسرے کے اندر باہمی ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!