پیرس :المدثر ٹرسٹ کے زیراہتمام فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد، پاکستانی کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیات کی شرکت

0

پیرس (سلطان محمود سے) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں المدثر ٹرسٹ کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والیہ وسلم سےہوا، نظامت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے منظور حسین قادری اور ملک منیر احمد نے کہا کہ دنیا میں بچے کی پیدائش خالی ہاتھ ہوتی ہے اور جب انسان اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو خالی ہاتھ ہی جاتا ہے۔

دنیا کا مال دنیا میں ہی رہ جاتا ہے اور وہی مال کام آتا ہے جو اللہ کی راہ میں خرچ کر دیا جائے،بانی المدثر ٹرسٹ مدثر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ 1999 سے قائم المدثر ٹرسٹ آج اگر قائم و دائم ہے تو اسکا سہرا اوورسیز کمیونٹی کے سر جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انکے بہن بھائی معذور تھے معذور افراد کی تکلیف کیا ہوتی ہے وہ بخوبی جانتے ہیں انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ جس طرح وہ ٹرسٹ کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

آئندہ بھی اپنا تعاون جاری رکھیں کیونکہ آج ہم ہیں مگر کل نہیں ہونگے لیکن المدثر ٹرسٹ قائم رہے گا ، پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ کی طرح المدثر ٹرسٹ کیلئے دل کھول کر عطیات دئیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!