لندن(تارکین وطن نیوز)برطانوی حکومت نے لارڈ عامر سرفراز کو سنگاپور میں وزیراعظم بورس جانسن کا تجارتی ایلچی مقرر کر دیا ۔
برطانوی حکومت کے محکمہ برائے بین الاقوامی تجارت نے برطانوی پاکستانی ہاؤس آف لارڈز کے رکن کی اہم عہدے پر تقرری کا اعلان کیا اور لارڈ عامر سرفراز اور ایم پی گراہم اسٹورٹ کو ان کی تقرریوں پر مبارکباد دی۔ محکمہ برائے بین الاقوامی تجارت نے کہا ’’گراہم اسٹیورٹ اور لارڈ سرفراز کو مبارکباد جو دو نئے وزیر اعظم کے تجارتی ایلچی کے طور پر مقرر ہوئے ہیں‘‘ وہ برطانوی کاروباروں کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کرنے کے لیے اپنی بیرون ملک منڈیوں کے ساتھ مشغول ہوں گے۔
برطانیہ کے برآمدات کے وزیر نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’ہم نے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور برطانوی کاروباری مفادات کو فروغ دینے کے لیے دو نئے وزیر اعظم تجارتی ایلچی مقرر کیے ہیں۔ گراہم اسٹورٹ ویتنام، کمبوڈیا اور لاؤس اور لارڈ سرفراز سنگاپور۔‘‘
Congratulations to @grahamstuart and Lord Sarfraz who have been appointed as two new PM Trade Envoys ?
— Department for International Trade (@tradegovuk) January 12, 2022
They will engage with their overseas markets to identify trade and investment opportunities for British businesses.
Find out more below ?https://t.co/PHlVEqa05R pic.twitter.com/VPkoLRpDfv
سنگاپور میں برطانوی ہائی کمشنر کارا اوون نے لارڈ سرفراز کی تقرری کا خیرمقدم کیا اور کہا ’’2021 میں تجارتی اور ڈیجیٹل معیشت کے معاہدوں پر شاندار پیش رفت کے بعد لارڈ سرفراز کو سنگاپور میں ہمارے نئے تجارتی ایلچی کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہوئی، ہم مزید شراکت داریاں بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
تجارتی کمشنر نتالیہ بلیک نے کہا کہ وہ ’’ایشیا پیسفک کے لیے ہمارے دو نئے تجارتی ایلچی گراہم اسٹورٹ اور لارڈ سرفراز‘‘ کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہیں۔انہوں نے مزید کہا خطے میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بہت سارے دلچسپ کام کیے جانے ہیں۔
لارڈ عامر سرفراز نے تقرری پر خوشی کا اظہار کیا کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپور جنوب مشرقی ایشیا کا اقتصادی اور ٹیکنالوجی کا مرکز ہے اور برطانیہ،سنگاپور تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ میں خاص طور پر یوکے،سنگاپور ڈیجیٹل اکانومی معاہدے کے بارے میں پرجوش ہوں جو کہ دنیا کا سب سے جامع ڈیجیٹل تجارتی معاہدہ ہے۔
برطانوی پاکستانی بزنس مین لارڈ عامر سرفراز کو اگست 2020 میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی ایڈوائس پر ہاؤس آف لارڈز کا رکن بنایا گیا تھا۔کنزرویٹو پارٹی کے لیے ان کی خدمات اور کمیونٹی آؤٹ ریچ پر پارٹی قیادت کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دینے پر انھیں تاحیات ہاؤس آف لارڈز کا رکن مقرر کیا گیا، برطانوی پاکستانی تاجر کنزرویٹو پارٹی کے خزانچی بھی رہ چکے ہیں۔
40 سال کی عمر میں سرفراز ہاؤس آف لارڈز کے سب سے کم عمر ارکان میں سے ایک ہیں اور ایک روانی سے اردو بولنے وا لے جن کے والدین کا تعلق گجرات سے ہے۔