پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے ہم سب کو متحد ہو کر محنت کرنی چاہئے،سفیر ثقلین سیدہ

0

برلن (مطیع اللہ سے) پاکستان کے 86ویں قومی دن کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان برلن میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جرمنی میں پاکستان کی سفیر محترمہ ثقلین سیدہ نے پاکستان کے دوستوں اور خیر خواہوں کی موجودگی میں پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں اختلافات سے بالاتر ہو کر پورے خلوص کے ساتھ مادر وطن کی خدمت کرنے کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان مختلف محاذوں پر بہت سے چیلنجز سے گزر رہا ہے لیکن قائداعظم کےوضع کردہ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصول ان مشکل حالات میں ہماری رہنمائی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سفارت خانہ پاکستان کی خدمت اور پرچم کو سربلند رکھنے کے لیے کوشاں رہے گا۔اس سادہ مگر پروقار تقریب میں کمیونٹی ممبران، مقامی جرمنوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!